نیا قومی نصاب:پنجاب کالجز ملتان، بہاولپور میں تربیتی سیشن
ملتان ( خصوصی رپورٹر)پنجاب کالجز کی جانب سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لیے فرسٹ ایئر )انٹرمیڈیٹ (میں نافذالعمل نئے نصاب (National Curriculum of Pakistan) کے فری تربیتی سیشنز کا اہتمام پنجاب کالجز ملتان اور بہاول پور کیمپسزمیں کیاگیا۔
یہ تربیتی نشستیں گیارھویں جماعت کے تبدیل ہونے والے نصاب اور طریقہ تدریس کے حوالے سے اہمیت کی حامل تھیں ،نئے نصاب اور طریقہ تدریس کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اس کوشش کو اساتذہ نے بے حد سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کی رہنمائی کے لیے ہمیں دوبارہ بھی بلایا جائے - اس تربیتی نشست میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے تقریبا 250 اساتذہ کرام نے شرکت کی- پنجاب گروپ آف کالجز لاہور سے آنے والی چار رکنی ماہرین کی ٹیم نے عمومی تربیت کے حوالے سے اساتذہ کے سوالات کے جواب دئیے -بعد میں مختلف مضامین کے ماسٹر ٹرینرز نے اپنے اپنے مضمون کے حوالے سے تربیتی نشست کا انعقاد کیا-اس موقع پر ڈائریکٹرز پنجاب کالجزملتان اور بہاولپور نے کہا کہ نصاب میں تبدیلی اور اس سے آگاہی تمام اساتذہ کی ضرورت ہے اس لئے ان سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تا کہ تمام اساتذہ جو اس قوم کا سرمایہ ہیں وہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی کاوشیں بروئے کار لا سکیں۔پنجاب گروپ پہلے ہی اپنے تدریسی عملے کو اس نصاب کی مکمل تربیت فراہم کر چکا ہے ، اور اب اس علم اور مہارت کو ملک بھر میں عام کرنے کا عزم رکھتا ہے تاکہ ہر استاد تدریسی میدان میں پراعتماد ہو کر اپنا کردار ادا کر سکے اور کوئی طالبعلم اس تبدیلی سے پیچھے نہ رہ جائے ۔