علیمہ خان این سی سی آئی اے لاہور میں پیش نہیں ہوسکیں نوٹس تاخیر سے ملا، وکیل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے وکیل رانا مدثر نے کہا ہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹس کا پتہ سوشل میڈیا سے لگا۔
علیمہ خان اسلام آباد ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکیں،ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ درخواست کی کاپی دی جائے اس کے مطابق جواب جمع کروائیں گے ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے علیمہ خان کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں پر نوٹس جاری کیا گیا جس پر ان کے وکیل رانا مدثر این سی سی آئی اے لاہور زون میں پیش ہوئے ، علیمہ خان کے وکیل نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ کو رات تاخیر سے نوٹس موصول ہوا ۔