آزاد کشمیر الیکشن: 8رکنی کوارڈی نیشن کمیٹی قائم
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے آزادکشمیر کے سیاسی معاملات اور انتخابات کے حوالے سے آٹھ رکنی سیاسی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام ،راناثنا اللہ، شاہ غلام قادر، فاروق حیدر ، مشتاق منہاس، چودھری طارق فاروق ڈاکٹر نجیب نقی ،بیرسٹر افتحار گیلانی شامل ہیں، کمیٹی آئندہ سال ہونے والے الیکشن اور دیگر سیاسی معاملات دیکھے گی ۔