اپنی زمین، اپنا گھرپورٹل پر درخواستوں کی وصولی بند
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام میں آن لائن درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کر دیا گیا اب اگلے مرحلے میں 19 اضلاع کے مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دئیے جائیں گے ۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے بریفنگ دی کہ اب تک 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 67 ہزار ابتدائی معیار پر پوری اتریں۔ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں ایک ماہ میں سکروٹنی مکمل کریں گی۔وزیر ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کی سکیموں کی بحالی جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔پلاٹ حاصل کرنے والے خاندان اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض بھی لے سکیں گے ۔