فوج نے شہریوں کو موت کے منہ سے نکالا
لاہور (سٹاف رپورٹر ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے حالیہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔
تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور، فوری اور منظم ردعمل کے ذریعے سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں۔انکا کہنا تھا چکوال، جہلم اور راولپنڈی وہ علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ اور ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پوٹھوہار ریجن میں 1000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔راولپنڈی میں 450 افراد کو بچایا گیا جبکہ صرف جہلم میں پاک فوج نے 64 شہریوں کو ریسکیو کیا۔عظمیٰ بخاری نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہمارے جوانوں نے مشکل ترین حالات میں درجنوں افراد کو موت کے منہ سے نکالا، جو لائق تحسین ہے ۔