ٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارخاتون کم سن بیٹاجاں بحق

 ٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارخاتون کم سن بیٹاجاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر)راوی پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 23 سالہ خاتون ارم اور اس کا 6 ماہ کا بیٹا عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ شوہر عدنان شدید زخمی ہوگیا۔

 حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ ارم اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر بتی چوک کی طرف جا رہی تھی کہ راوی پل پر اچانک ایک تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹرک اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں