بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے نقاب ، فوجی افسر کی بیوی سے زیادتی

بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے  نقاب ، فوجی افسر کی بیوی سے زیادتی

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر، ایجنسیاں) بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندوں کو بے نقاب کر دیا، بھارت میں عورت کی عزت فوجی افسران کے ہاتھوں پامال ہونے کا نیا واقع سامنے آ گیا ۔

کرنل امیت کمار نے اس حوالے سے انکشاف کہ بھارتی فوجی افسران اپنی کمزوری کو \"آرڈرز اور ڈیوٹی\" کی آڑ میں چھپاتے ہیں، بیوی کی فیملی وارڈ میں عصمت دری کی گئی، امیت کمار نے کہا کہ یہ واقعہ یونیفارم میں موجود ڈاکٹروں کی اصل حقیقت کو ظاہر کرتا ہے ،کرنل امیت کمار نے بھارت کے فوجی افسران کی گھنائونی حرکت کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی جنرلز اور بریگیڈیئرز نے کی، کرنل کا کہنا تھا کہ جنرلز نے بیوی کی عزت پامال کی،جس کی ویڈیوز موجود ہیں مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، امیت کمار نے کہا کہ ذمہ داروں میں تین بریگیڈیئر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہے مگر سب کو کلین چٹ دے دی گئی، کیس کی تحقیقات بھی انہی افراد نے کی جو خود اس جرم میں ملوث تھے ، کرنل امیت کمار نے کہ سنگین جرائم پر آرمی چیف خاموش کیوں ہیں ؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں