یوم قراردادالحاق پاکستان آج قومی جذبے کیساتھ منایا جائے گا

یوم قراردادالحاق پاکستان آج  قومی جذبے کیساتھ منایا جائے گا

مظفرآباد( نیوز ایجنسیاں ) ریاست جموں و کشمیر میں ''یومِ قراردادِ الحاقِ پاکستان'' آج قومی جذبے ، نظریاتی عزم اور فکری تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔

اس دن کی تاریخی اہمیت اس وقت اجاگر ہوئی جب 1947 میں مسلم کانفرنس نے سری نگر میں باقاعدہ طور پر قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کی، جس کے تحت کشمیری  مسلمانوں نے اعلان کیا کہ ان کا مستقبل صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے ۔یہ قرارداد محض ایک سیاسی بیان نہ تھی، بلکہ کشمیری عوام کے دینی، تہذیبی، جغرافیائی اور روحانی احساسِ وابستگی کا عملی مظہر تھی، پاکستان کے ساتھ یہ رشتہ ''لا الہ الا اللہ'' کی بنیاد پر استوار تھا اور یہی وہ فکری رشتہ ہے جو آج بھی کشمیر کے ہر محب وطن دل میں زندہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں