مبینہ مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

مبینہ مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کا شہر میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم نواب ٹاؤن کے علاقے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

 جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ہوا، پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی، گھات لگائے زیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ  کر دی،مبینہ حملہ آور ساتھی کو تو نہ چھڑوا سکے ، مگر گولیاں مار کر فرار ہو گئے ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم قاسم علی 2 درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ، ملزم چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ و دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں