غیرقانونی بھرتی کیس چیئرمین پی اے آرسی جیل منتقل

غیرقانونی بھرتی کیس چیئرمین پی اے آرسی جیل منتقل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے غیرقانونی بھرتیوں اوراختیارت سے تجاوزکے الزام میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام  محمد علی سمیت 19 افسروں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔دوسری طرف سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ایف آئی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے آج تفصیلی دلائل طلب کرلیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں