آن لائن فراڈ کیس ،غیر ملکی ملز موں کا مزید جسمانی ریمانڈ میانمار کی شہری جیل منتقل

آن لائن فراڈ کیس ،غیر ملکی  ملز موں کا مزید جسمانی ریمانڈ  میانمار کی شہری جیل منتقل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، کیس کے مرکزی ملزم، سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کو گزشتہ شب آٹھواں مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ملزم تحسین اعوان نے اس سے قبل فراڈ سے متعلق درج کئے گئے سات مقدمات میں پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فراڈ  گینگ کے سرغنہ تحسین اعوان کو سخت سکیورٹی میں سینئر سول جج محمد اشفاق کی عدالت میں پیش کیا، جہاں دیگر غیر ملکی ملز موں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں این سی سی آئی اے کے افسروں نے کیس کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے بوگس کمپنیوں، جعلی دستاویزات، اور جھوٹے ڈیٹا کے ذریعے ملکی سکیورٹی اداروں کو گمراہ کیا اور اربوں روپے کا انٹرنیشنل فراڈ کیا۔ تفتیشی افسروں نے عدالت سے استدعا کی کہ تحسین اعوان سمیت تمام گرفتار ملز موں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے ۔ عدالت نے تحسین اعوان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا، جبکہ گیارہ دیگر غیر ملکی ملز موں کا مزید چار روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔ دوسری جانب، میانمار کی شہری ملزمہ سن سن لی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں