اڑھائی سال سے شہری کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نہ نکالنے پر عدالت کا اظہار برہمی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے اڑھائی سال سے شہری مہر اقبال کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نہ نکالنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 7 دن میں نام نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ‘‘ایک ماہ کے لیے نام فہرست میں شامل کرکے ایف آئی اے کیوں بھول گیا؟’’عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ عدالتی فیصلہ آج ہی ایف آئی اے تک پہنچایا جائے ، عدالت نے شہری کو ہدایت کی کہ اگر فیصلے پر عمل نہ ہو تو دوبارہ رجوع کیا جائے ۔