2024:پاکستانیوں کی 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ

2024:پاکستانیوں کی 10.4  ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ

اسلام آباد(آئی این پی)ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف سامنے آیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آن لائن خریداری کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

 کھانے پینے کی اشیا سے لے کر دوا، کپڑے ، جوتے اور گھریلو سامان تک اب سب کچھ گھرکی دہلیز پر حاصل کرنا ، رجحان کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی ضرورت بھی بن گئی ہے ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں پاکستانیوں نے 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی، زیادہ تر لوگ الیکٹرانکس، فیشن، بیوٹی پراڈکٹس اورلگژری آئٹمز پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ آن لائن ہوائی ٹکٹ کی بکنگ دوسرے سب سے بڑے حصے کے طور پر ابھری، جو تقریباً 2.3 بلین ڈالر سالانہ کما رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں