افغان ای ویزا سیکنڈل، وزارت داخلہ کے 2افسرعہدوں سے فارغ

افغان ای ویزا سیکنڈل، وزارت  داخلہ کے 2افسرعہدوں سے فارغ

اسلام آباد(آئی این پی )افغان ای ویزا سیکنڈل میں وزارت داخلہ نے 2اہم افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا۔

 ذرائع کے مطابق افسروں کا نام مبینہ طور پر سیکنڈل میں ملوث ہونے پر لیا جارہا تھا، ڈپٹی سیکرٹری ویزا سیکشن شیریں حنا اصغر کو عہدے سے فارغ کرکے شفقت علی چاچٹر نئے ڈپٹی سیکرٹری ویزا تعینات، جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے سیکشن عدنان ارشد اولک کو ہٹاکر فلائٹ لیفٹیننٹ عاصم ایوب نئے جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے تعینات ہوگئے ۔وزارت داخلہ نے نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ویزا سیکنڈل میں چار ملزم اب تک گرفتار ہوئے ، رشوت مانگنے پر ایک سب انسپکٹر اور کانسٹیبل بھی گرفتار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں