پختونخوا میں پہلی بار بعد از مرگ اعضا کا عطیہ، لڑکے نے 5 زندگیوں میں امید کی شمع روشن کر دی

پختونخوا میں پہلی بار بعد از مرگ  اعضا کا عطیہ، لڑکے نے 5 زندگیوں  میں امید کی شمع روشن کر دی

پشاور(آئی این پی )مردان کے رہائشی 14 سالہ جواد خان کے انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ نے ان کے اعضا عطیہ کرنے کا تاریخی اور جراتمندانہ فیصلہ کیا۔

جواد کے والدین نے ایک حادثے کے نتیجے میں ان کے انتقال کے بعد ان کے دو گردے ، دو آنکھوں کے پردے اور جگر عطیہ کیے ، جو پانچ مریضوں میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیے گئے اور ان مریضوں کی زندگیوں میں امید کی شمع روشن کردی۔جواد خان کے والدین نورداد خان اور ان کے خاندان نے ان کے لیے مسیحا کا کردار ادا کیا۔ یہ صوبے کی تاریخ میں بعد از مرگ انسانی اعضا عطیہ کرنے کا پہلا واقعہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں