26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات کا ٹرائل مکمل، فیصلہ محفوظ

 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات کا ٹرائل مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد، لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ، کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے امن و امان میں خلل ڈالنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پاپو ایکٹ کے تحت درج پہلے مقدمات کے فیصلے محفوظ کرلیے ۔

گزشتہ روزپی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل مکمل ہوجانے پر8 ملزموں کی حد تک فیصلہ محفوظ کرلیا،محفوظ شدہ فیصلہ 23 جولائی کو سنایاجائے گا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور وکلا کو بھی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے ایک مقدمے میں محمود الرشید کی ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نو مئی واقعات سے محمود الرشید کا کوئی تعلق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں