انسانی ہمدردی کی مثال ،چارپائی پر سپیشل پرسن کو ریسکیو کیا گیا

انسانی ہمدردی کی مثال ،چارپائی  پر سپیشل پرسن کو ریسکیو کیا گیا

لاہور(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بارش سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے ۔بارش میں امدادی سرگرمیوں کے دوران ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کر دی۔

 ریسکیو ٹیم نے سپیشل پرسن کو فیملی کے 7 افراد کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا۔جہلم کے نواحی علاقوں میں موٹر بوٹ کی رسائی ممکن نہیں تھی، ریلے میں گھر جانے والے خاندان کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوراً پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا،موٹر بوٹ کی رسائی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122 ٹیم نے سپیشل پرسن کو چار پائی پر ڈال کر میلوں فاصلہ پیدل طے کیا۔سپیشل پرسن اوراس کے اہل خانہ نے محفوظ مقام تک پہنچانے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں