رائے منظور حسین ناصر ممبر پنجاب سروس ٹربیونل تعینات

رائے منظور حسین ناصر ممبر  پنجاب سروس ٹربیونل تعینات

لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے 2افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر رائے منظور حسین ناصر کو ممبر پنجاب سروس ٹربیونل تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد وحید اصغر بھٹی کو تبدیل کر کے چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں