ریلوے ملازمین کیلئے ڈسپیرٹی ریڈکشن اور ایڈہاک الائونس کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد ریلوے نے ملازمین کیلئے ڈسپیرٹی ریڈکشن اور ایڈہاک الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،دونوں الائونسز کی منظوری سے ریلوے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا ۔
ریلوے آفیشلز اور آفیسرز کے لیے بنیادی تنخواہ کا 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس اور 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کا اضافہ ہوا، فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے یکم جولائی 2022 کی بنیادی تنخواہ کے حساب سے ریلیف دیا۔ ریلوے ملازمین نے موجودہ تنخواہوں پر الائونس اور ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔