سینیٹ الیکشن ،پختونخوا سے خواتین اور اقلیتی دو نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے خواتین اور غیر مسلموں کی دو نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار شاہدہ وحید خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئیں جبکہ جمعیت علما اسلام (پاکستان)کے امیدوار گرپال سنگھ غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ۔