افہام و تفہیم سے سینیٹ الیکشن میں پیسے کا لین دین نہیں ہوتا:عرفان صدیقی

افہام و تفہیم سے سینیٹ الیکشن میں پیسے  کا لین دین نہیں ہوتا:عرفان صدیقی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ افہام و تفہیم سے سینیٹ کے انتخابی عمل پر انگلیاں نہیں اٹھتیں، پیسے کا لین دین نہیں ہوتا، اس عمل سے ایوان بالا کا تقدس بھی برقرار رہتا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی روایت چلی ہے کہ اتفاقِ رائے سے نام آ رہے ہیں، جب میں پنجاب سے آیا تھا تو اس وقت بھی انتخابی عمل کی نوبت نہیں آئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے معاملات افہام و تفہیم سے طے ہو گئے تھے ، سینیٹ میں جس کی جتنی نشستیں بنتی ہیں انہیں دے دی جائیں اور یہ اچھا عمل ہے ۔عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی صوابدید ہے کہ 5 اگست کو مظاہرے کریں یا 90 دن بعد کریں، پی ٹی آئی والے روایات، بات چیت اور سیاست میں زیادہ یقین نہیں رکھتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں