جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی تبدیل ڈیپوٹیشن پر سندھ میں تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق سیکرٹریٹ سروس گریڈ 20 کے افسر و جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن عثمان سروش علوی کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر سندھ حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔