حماس رہنما کا رابطہ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)حماس رہنماء خالد مشعل نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ میں خوراک و ادویات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
خالد مشعل نے خوراک اور دوائوں کیلئے غزہ کے ر استے کھلوانے کیلئے پاکستانی حکومت سے کردار اور اثرورسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستانی حکومت سے متفقہ طور پر مطالبہ کریں گے ۔مذہبی جماعتوں کے ایجنڈے میں غزہ اور فلسطین سر فہرست ہے ۔ خالد مشعل نے مذہبی جماعتوں کی قیادت کے جذبات کو خراج تحسین پیش کیا۔