پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ، افغان سفیر
اسلام آباد(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے افغانستان کے پاکستان میں سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں عوام کی سطح پر دوطرفہ رابطوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے تاجروں، چیمبرز اور کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔افغان سفیر سردار احمد شکیب نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان میں تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں۔ افغانستان پاکستان کی بڑی مارکیٹ ہے ، ہم اس میں کمی نہیں چاہتے ۔تجارت کے فروغ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ۔ محمد علی درانی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان میں خوشگوار تعلقات دونوں ممالک اور خطے کی معاشی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے۔