جلد سماعت کی جائے ، نااہلی کیخلاف جمشید دستی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

جلد سماعت کی جائے ، نااہلی  کیخلاف جمشید دستی کی لاہور  ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں جلد سماعت کیلئے جمشید دستی نے این اے 175 سے نااہلی کیخلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نااہل کیا،ا لیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف ملتان بینچ میں درخواست دائر کی، ملتان بینچ نے درخواست پر لارجر بینچ  بنانے کیلئے فائل لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، ریکارڈ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کو کیس کی فائل موصول ہو چکی ہے ، الیکشن کمیشن نے این اے 175 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر رکھا ہے ، درخواست پر بروقت سماعت نہ ہوئی تو درخواست دائر کرنے کا مقصد ختم ہو جائے گا، عدالت درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے ، درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر کے لارجر بینچ کو بھجوائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں