شہری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ایف آر سی تیز ترین عمل سے حاصل کر سکتے : ترجمان نادرا

شہری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ  ایف آر سی تیز ترین عمل سے  حاصل کر سکتے : ترجمان نادرا

اسلام آباد (اے پی پی) نادرا کے ترجمان اور ڈائریکٹر سید شباہت علی نے کہا کہ نادرا اپنی خدمات میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہا ہے۔۔۔

 شہری اپنا فیملی  رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی )تیز ترین عمل سے حاصل کر سکتے ہیں ، پاک آئیڈنٹیٹی ایپ کے ذریعے اپنے موبائل آلات پر چند اہم خاندانی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ، ایک انٹرویو میں نادرا ترجمان نے انکشاف کیا کہ لوگ اب نادرا کے ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ اپنے خاندان کے افراد کی جامع فہرست دیکھ سکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی خصوصیت کا مقصد زیادہ شفافیت فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہریوں کو اپنے خاندانی ریکارڈ تک آسانی سے رسائی حاصل ہو۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ نادرا موبائل ایپلیکیشن اس جدت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے جس سے صارفین نہ صرف اپنے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے خاندان کی مکمل رجسٹریشن کی تفصیلات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں