جماعت اسلامی کا وتیرہ ہی الزام تراشی نفرت، جھوٹ، منافقت :سندھ حکومت

 جماعت اسلامی کا وتیرہ ہی الزام تراشی  نفرت، جھوٹ، منافقت :سندھ حکومت

کراچی (سٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے ترجمان گنہور خان اسران نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا وتیرہ ہی الزام تراشی، نفرت، جھوٹ اور منافقت ہے۔۔۔

 جماعت اسلامی کے پاس نہ کوئی ترقیاتی منصوبہ ہے، نہ ویژن، صرف گمراہ کن بیانات اور الزام ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے خود اپنے علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں، جو جماعت اپنے بلدیاتی ٹاؤنز کا نظام درست نہیں رکھ سکتی وہ پورے کراچی پر تنقید کا کوئی اخلاقی یا سیاسی حق نہیں رکھتی۔ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت کراچی کے 9 اہم ٹاؤنز میں برسرِ اقتدار ہے ، اربوں روپے کا بجٹ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو دیا گیا لیکن ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، لانڈھی، جناح ٹاؤن، لیاقت آباد، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نیو کراچی میں گٹر اُبل رہے ہیں، عوام جماعت اسلامی سے اربوں روپوں کے بجٹ کا حساب مانگتے ہیں تو ڈھٹائی سے حکومت سندھ پر الزام ڈال دیتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں