این اے 129 ضمنی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

این اے 129 ضمنی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

لاہور(سپیشل رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے انتقال کے بعد این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اس حوالے سے کہا کہ امیدوار 7 اگست تک درخواستیں ارسال کریں ۔درخواست مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نیئربخاری کے نام ارسال کی جائے ۔درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ ہائوس نمبر 8 گلی نمبر 19 ایف ایٹ ٹو زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں