موٹروے پیدل کراس کرنے پر شہری کیخلاف ایف آئی آردرج
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے موٹروے کوپیدل کراس کرنے پر شہری کیخلاف تھانہ ہنجروال میں ایف آئی آر درج کراد دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہری سجاد محمودنے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کوپیدل کراس کیاتوموٹروے پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا ۔موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے کو پیدل کراس کرنا قانوناً جرم ہے ،یہ خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے ،متعدد حادثات کی وجہ یہی غیر ذمہ دارانہ اقدام بن چکا ہے ۔