عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، پی ٹی آئی

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو  پاکستان آنے سے نہیں روکا، پی ٹی آئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے بانی پارٹی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے ، 28 سلیمان خان اور 26 سالہ قاسم خان نے پہلی بار مئی میں اپنے والد کی قید پر آواز اٹھائی تھی، رواں ماہ کے آغاز میں،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کے بارے میں میڈیا میں چلنے والی خبر مکمل طور پر غلط ہے ، عمران خان نے ہرگز اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، میں ان میڈیا دوستوں سے درخواست کروں گا جو اڈیالہ سے رپورٹ کرتے ہیں کہ بات کو من و عن نشر کریں، باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر یا اپنی مرضی سے پیش کرنا مناسب نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں