اختر مینگل پر سفری پابندی :ایف آئی اے کو جواب داخل کرنے کا حکم جاری

اختر مینگل پر سفری پابندی :ایف آئی  اے کو جواب داخل کرنے کا حکم جاری

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر سفری پابندی سے متعلق ایف آئی اے کو اگلی سماعت میں جواب داخل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ سردار اختر مینگل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سردار اختر مینگل کو صرف سیاسی مؤقف کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کے نمائندے کو حکم دیا کہ اگلی سماعت تک جواب جمع نہ ہونے کی صورت میں عدالت فیصلہ جاری کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں