پریس ہال میں ہمارے ارکان پر بدمعاشوں سے حملہ کروایا گیا مقدمہ درج کیا جائے ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کا قائم مقام سپیکر کو خط

پریس ہال میں ہمارے ارکان پر  بدمعاشوں سے حملہ کروایا گیا مقدمہ درج کیا جائے ،ڈپٹی  اپوزیشن لیڈر کا قائم مقام سپیکر کو خط

لاہور(سیاسی نمائندہ )پنجاب اسمبلی پریس ہال میں اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے معاملہ پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا کہ گزشتہ روز پریس ہال میں اپوزیشن ایم پی ایز پر کرائے کے بدمعاشوں سے حملہ کروایا گیا۔حکومتی ایم پی اے حسان ریاض کی جانب سے یہ عمل کیا گیا۔یہ واقعہ پریس اور دیگر ممبران کی موجودگی میں پیش آیا۔بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مطالبہ کرتا ہوں کہ حسان ریاض کو اس عمل پر معطل کیا جائے ۔ خط میں لکھا گیا کہ ملوث لوگوں میں ایف آئی آر کروائی جائے ۔چیف سکیورٹی افسر کو غیر متعلقہ بندے اسمبلی میں داخل ہونے پر معطل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں