پشاور ہائیکورٹ میں احتجاجی مظاہروں کیخلاف درخواست دائر
پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ میں سیاسی اور غیرقانونی احتجاجی مظاہروں کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی مظاہروں میں صوبے کے وسائل استعمال کیے جاتے ہیں، اسلام آباد کی جانب غیرقانونی لانگ مارچ اور سڑکوں کو بند کیا جاتا ہے ، احتجاج کیلئے آئین و قانون میں طریقہ کار واضح ہے ،استدعا ہے کہ اراکینِ اسمبلی کو غیرقانونی احتجاجی مظاہروں سے روکا جائے ، درخواست میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔