قومی اسمبلی کا اجلاس 4اگست کو طلب

 قومی اسمبلی کا اجلاس  4اگست کو طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس چار اگست کی سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے ۔

صدر نے اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے ۔ 4 اگست کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 18 واں اجلاس ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں