یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کاتیسرے روزبھی احتجاج،ڈی چوک دھرنا

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کاتیسرے روزبھی احتجاج،ڈی چوک دھرنا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی ممکنہ بندش کیخلاف ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج، ڈی چوک پر دھرنا دے دیا۔

اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک تعینات کردی گئی ہے ، واٹر کینن، بکتربند گاڑیاں اور قیدی وین بھی موجود ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی ممکنہ بندش کے حکومت کے غیر منصفانہ اور غیر قانونی فیصلے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں