مولانا امجد کی میاں اظہرکے گھرآمد، حماد اظہرسے تعزیت
لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے سابق وفاقی وزیر حماد اظھر سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ان سے ان کے والد سابق گورنر میاں محمد اظہر کی وفات پر تعزیت کی۔
اس موقع پر مولانا نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم سنجیدہ اور دور اندیش سیاسی رہنما تھے ،مرحوم کا تمام طبقات میں احترام تھا، دینی ماحول سے گہری وابستگی رکھتے تھے ۔انھوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی ۔اس موقع پر قاسم افضل،حافظ عبد الصمدبھی موجود تھے ۔