پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا، جنرل(ر)عبدالقیوم

پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت  کامنہ توڑ جواب دیا، جنرل(ر)عبدالقیوم

لاہور (سٹاف رپورٹر)دشمن پاکستان کی عسکری طاقت سے خوفزدہ ہو کر اب ففتھ جنریشن وار کا سہارا لے رہا ہے ۔ بھارت کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کرپاکستان نے اس خطہ میں اپنی پوزیشن مضبوط و مستحکم کر لی ہے ۔

 امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین ادارہ نظریہ پاکستان و صدر ایکس سروس مین سوسائٹی جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ایوان قائداعظم لاہور میں بی ایس آنرز کی انٹرن شپ کرنیوالی طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا مسلمانوں کو دورِ غلامی سے نجات دلانے میں سرسید احمد خان، علامہ محمد اقبال، قائداعظم نے اہم کردار ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں