وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، معاشی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا ئیگا
اسلام آباد (دنیا نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کو طلب کر لیا ، اجلاس شام 3 بجے پی ایم ہائوس میں ہو گا۔
اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا ئے گا ، امریکا کے ساتھ ٹیرف اور دیگر امور پر ہونے والی پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی جائے گی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ، اجلاس میں مون سو ن بارشوں کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ۔