حکومت تو عمران خان کے بچوں سے بھی خوفزدہ : علیمہ خان

حکومت تو عمران خان کے بچوں سے بھی خوفزدہ : علیمہ خان

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہم پر بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے اور بوگس ہیں۔ ہماری زبان بند کرانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہمیں مار دو۔

5 اگست منگل کے روز ہم اڈیالہ ہوں گے، اس دن جیل میں ہماری ملاقات ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ صادق آباد میں گزشتہ سال 26 نومبر کے گھیراؤ جلاؤ مقدمہ میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو ہمارا کارکن شہید ہوا الٹا مقدمہ بھی ہم پر بنا دیا گیا، حکومت تو بانی کے بچوں سے بھی خوفزدہ ہے ۔بانی چیئرمین پر سب جھوٹی ایف آئی آرز بنائی ہوئی ہیں، ملک میں قانون آئین کو مذاق بنا دیا گیا ہے ، پولیس کو ہماری گرفتاری مطلوب ہے تو آئے ہمیں گرفتار کر لے جھوٹے کیسز نہ بنائیں ۔ہماری تحریک کبھی نہیں رکی ۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں