پاک بحریہ ، امریکی بحریہ کی شمالی بحر ہند میں مشترکہ مشق
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)شمالی بحر ہند میں پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان ایک اہم بحری مشق (PASSEX) کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس شمشیر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا، مشق میں مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جنہوں نے دونوں افواج کی صلاحیتوں، مشترکہ ردعمل اور بحری رابطے کو مزید مؤثر بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایسی مشقیں نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی ، امن اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس بھی ہیں۔