صدرزرداری سے ملاقات
کوئٹہ/کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز کراچی میں بلاول ہاؤس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح قرار دے چکی ہے ، اور ان شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تیزی اور معیار کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو سکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوامی خدمت کو اپنی پالیسی کا مرکزی نکتہ بنا لیا ہے ، اور تمام منصوبے عوامی مفاد کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دیے جا رہے ہیں۔