بادامی باغ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار ،کرنسی برآمد
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی بھرپور کارروائیاں جاری،حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم بادامی باغ لاہور سے کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار ملزموں کی شناخت جنید علی اور سیف الرحمن کے نام سے ہوئی اور وہ ضلع باجوڑ کے رہائشی بتائے گئے ہیں، دونوں ملزموں کے قبضہ سے 2 لاکھ پاکستانی روپے ،حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لئے گئے ہیں،ان سے تفتیش جاری ہے اورملزموں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔