سیلاب متاثرین کی دل کھول کرمددکریں

 سیلاب متاثرین کی دل کھول کرمددکریں

کراچی(این این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی دل کھول کر مدد کی اپیل کی ہے۔

ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی آئی ہے ،اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔ سوشل میڈیا رابطے کا موثر پلیٹ فارم ہے اور اس کے مثبت استعمال کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ ہمیں نوجوانوں کے اندر اس رجحان کو پروان بھی چڑھانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں