پالیسی تبدیل ، نوجوانوں کو بلاسود قرضوں پر لیپ ٹاپ دینے کااعلان
لاہور(این این آئی)وزیراعظم یوتھ پروگرام نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اپنی پالیسی تبدیل کرکے اس ضروری سہولت کو بلاسود قرضوں کی بنیاد پر سب کیلئے قابل حصول بنانے کااعلان کیا ہے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو بااختیاربنایا جاسکے گا،ڈیجیٹل تقسیم کم ہوگی اور اختراع اور کاروبار شروع کرنے کی روایت مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا اور انہیں دنیا میں بڑھتی ہوئی مسابقت کی فضا میں کامیابی کیلئے درکار ٹیکنالوجی اور وسائل فراہم کرنا ہے ۔