پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جائے

پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جائے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے ، تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے عوام بدترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں۔ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف، بحالی اور حکومتی تعاون فراہم کیا جائے ، متاثرہ عوام کی مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، حکومت عوام کی مشکلات کو اولین ترجیح دے اور فوری ریلیف آپریشن شروع کرے ۔ متاثرین کیلئے عارضی شیلٹرز، خوراک، صاف پانی اور ادویات فوری فراہم کی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں