مودی کا مقبوضہ کشمیر کے ڈھانچے پر وار، نیا متناز عہ بل زیر غور

مودی کا مقبوضہ کشمیر کے ڈھانچے پر وار، نیا متناز عہ بل زیر غور

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)مودی سرکار کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے جمہوری ڈھانچے پر ایک اور وار ، متنازع ری آرگنائزیشن بل غور پر غور شروع کردیا۔۔۔

آرٹیکل 35A کی تنسیخ کے بعد سے کشمیر میں سیاسی ڈھانچہ مسلسل دباؤ کا شکار ، صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی،مودی سرکار کی کشمیریوں کے خلاف، نئی پالیسیوں نے عوامی نمائندگی اور جمہوری اقدار کو شدید خطرے میں ڈال دیا ،مودی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیرکی قانونی حیثیت پر قانون سازی ، مرکز کے اختیارات میں توسیع کی کوششیں ، ہر نیا قانون مقبوضہ کشمیر کو غلام بنانے کی بی جے پی پالیسی کا حصہ ہے ، بل پاس ہو گیا تو مودی سرکار کے اس اقدام سے کشمیری عوامی مینڈیٹ براہِ راست متاثر ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں