سپریم کورٹ:26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
دائر درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کے اکتیس اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامی فیصلے کو کا لعدم قرار دیا جائے ، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے اکتیس اکتوبر کو چھبیسویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ہونے والی ترامیم اور تبدیلیاں آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments