کمانڈر اماراتی بحریہ کی جنرل ساحر ، ائیر،نیول چیفس سے ملاقاتیں

 کمانڈر اماراتی بحریہ کی جنرل ساحر ، ائیر،نیول چیفس سے ملاقاتیں

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے گزشتہ روز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی جیو سٹریٹجک ماحول کا جائزہ لیتے ہوئے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں شخصیات نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے بحری ڈومین سمیت دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ میجر جنرل حمید محمد عبداللہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میجر جنرل حمید محمد عبداللہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ تربیتی اقدامات اور عسکری روابط کو وسعت دینے کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔امارات کی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان ائیر فورس کے کثیر الجہتی جنگی تجربے سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...