جسٹس عائشہ اے ملک کے سکواڈ کی گاڑی اُلٹنے سے ایلیٹ فورس کے 5 ملازم زخمی

 جسٹس عائشہ اے ملک کے  سکواڈ کی گاڑی اُلٹنے سے  ایلیٹ فورس کے 5 ملازم زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کا سکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا اور ایلیٹ فورس کی گاڑی اُلٹنے سے 5 ملازم زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ دو معمولی زخمی، تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں،زخمیوں میں عمر، عبداللہ اور مبشر شامل ہیں، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں