لاہور میں بھی منکی پاکس ،جنرل ہسپتال میں پہلا مریض داخل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں بھی منکی پاکس کا خطرہ،جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کا پہلا مریض رپورٹ، محکمہ صحت کی ریفرنس لیب میں ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد رحمت علی کو آئسولیشن میں علاج کیلئے رکھا گیا ہے ۔
48سالہ رحمت علی رواں سال کا پہلا مریض ہے جو پہلے ہی لیور ٹرانسپلانٹ کرا چکا ہے ۔ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد کا کہنا ہے کہ لاہور میں منکی پاکس کا آئسولیشن وارڈ صرف جنرل ہسپتال میں ہے ، اس وارڈ میں رحمت علی منکی پاکس کا واحد پازیٹو مریض ہے ورنہ اس سے قبل 17کے قریب آنے والے تمام مریض مشتبہ تھے جنہیں بعد ازاں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔